اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں اعلی سول و عسکری شخصیات مدعو کی جائیں گی وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرینگے۔ معرکہ حق مونومنٹ پارک تین سے پانچ ایکڑ رقبے پر محیط اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں قومی تعمیراتی ادارہ ایف ڈبلیو او ( فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ) برق رفتاری سے تعمیر کرنے میں مصروف ہے۔