• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابوسر ٹاپ میں مسلسل برفباری، سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو محتاط رہنے کی ہدایت

پشاور(این این آئی)ناران کی ضلعی انتظامیہ نے بابو سر ٹاپ کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بابو سر ٹاپ پر مسلسل برفباری کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، اس لئے وہاں جانے سے قبل موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر سفر کیا جائے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مسلسل برفباری کے باعث بابو سر ٹاپ کی سڑک اور اردگرد کے بعض علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور بعض مقامات پر سڑک صرف ون وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ بابو سر ٹاپ پر شام 6 بجے کے بعد برفباری کی شدت کے باعث سڑک پر سفر تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید