سکھر (بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سکھر کے زیر اہتمام سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 36 ویں برسی منائی گئی، اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج نعیم خان، شمیم راجپوت، انور ملک سمیت ضلع بھر کے یونٹ انچارج، کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ پکا قلعہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، خواتین، بچے، بزرگوں کو ناحق قتل کیا گیا، خون انصاف کا منتظر ہے، شہداء ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے، پکا قلعہ آپریشن نہ بھولیں ہے اور نہ بھولیں گے۔ بانیان پاکستان کی اولاد وطن عزیز کے دفاع، سالمیت، استحکام کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو خاک میں ملائیں گے۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔