• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APNS کا پرویز اقبال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے میسرز بی بی سی ایل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اشتہاری صنعت کی ممتاز شخصیت پرویز اقبال کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی صحافتی و اشتہاری شعبے کے لئے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل عطا کرے۔

ملک بھر سے سے مزید