کراچی ،( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری اختر میر نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ عیدالاضحی کے موقع پر خدمات انجام دینے والے اسکاؤٹس کے ساتھ کراچی سینٹرل کے تیموریہ تھانے کے اے ایس آئی مشتاق اور عرفان کی جانب سے بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے اور اسکاؤٹس کو کام کرنے سے روکنے پر ، متعلقہ اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔صوبائی سیکرٹری نے اس صورتحال سے صوبائی کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز ، نیز کمشنر کراچی حسن نقوی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی طارق نظامانی اور ڈپٹی کمشنر کراچی سینٹرل طلحہ سلیم کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔