کراچی (اسٹاف رپورٹر) انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی سندھ حکومت کوصوبائی بجٹ 27-2026 کے لئے لائف اور ہیلتھ انشورنس پر سندھ سیلز ٹیکس کے حوالے سے تفصیلی تجاویز پیش،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انشورنس انڈسٹری کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت ایک منصفانہ اور قابلِ پیش گوئی ٹیکس نظام کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے لئے سروسز پر سیلز ٹیکس (ایس ایس ٹی) کے حوالے سے جامع بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے پی) کے ایک وفد سے ملاقات کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں آئی اے پی کے چیئرمین شعیب جاوید، آئی اے پی کے ارکان جاوید حسین اور ندیم احمد، آئی اے پی کی ٹیکس کمیٹی کے چیئرمین عمر فاروق، مالیاتی مشیر امجد اشفاق تولا اور انڈسٹری کے دیگر سینئر نمائندوں نے شرکت کی سرکاری سطح پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، ایس آر بی کے چیئرمین واصف میمن اور دیگر سینئر حکام نے وزیراعلیٰ کی معاونت کی آئی اے پی کے وفد نے صوبائی بجٹ 27-2026 کے لیے لائف اور ہیلتھ انشورنس پر سندھ سیلز ٹیکس کے حوالے سے تفصیلی تجاویز پیش کیں۔