کراچی(نیوز ڈیسک)جاپان آئی ٹی ویک 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح، جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید نےکہا ہے کہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں مستقل مزاجی اور بھروسے کی ضرورت ہے، پاکستانی کمپنیاں ان توقعات پر پورا اترنے کی تیاری کر رہی ہیں۔جاپان کے ساتھ آئی ٹی کی برآمدات اور عملی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔وہ ٹوکیو بگ سائٹ میں منعقد ہ جاپان آئی ٹی ویک اسپرنگ 2026میں پاکستان پویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پاکستان کی شرکت جاپان آئی ٹی ویک میں اب تک کی سب سے بڑی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں 12 آئی ٹی کمپنیوں کے وفد نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، کلاؤڈ سروسز، سائبر سکیورٹی، فنٹیک، اور بزنس سسٹمز کے حل پیش کئے ہیں۔اس پویلین کا اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تعاون سے جائیکا کے تعاون سے کیا گیا ہے۔