کراچی ( جنگ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ مہم نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو کچل دیا ہے۔ ہم اس مقام تک پہنچ چکے ہیں جہاں ایران کے پاس ایک بھی فعال افزودگی کی تنصیب باقی نہیں رہی۔ ایرانی کے علاقائی اتحادی کمزورہوگئے، ہمیں مٹانے کی باتیں کرنے والے اپنی بقاکیلیےلڑرہے ہیں۔ صیہونی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی اور امریکی حکام پاکستان میں آمنے سامنے مذاکرات کے دو دور مکمل کرچکے ہیں تاکہ جنگ کا مکمل خاتمہ کیاجاسکے۔ تیسرا دور ہفتہ کی شام یا اتوار کو متوقع تھا۔