کراچی (نیوز ڈیسک) لیٹ نائٹ ٹی وی میزبانوں کو خاموش کرانا ٹرمپ کومہنگا پڑ گیا۔ اب وہ پہلے سے زیادہ مذاق اڑا نے لگے، امریکی صدر کی جانب سے برطرفی کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے ایک تجزیے کے مطابق امریکہ میں لیٹ نائٹ ٹی وی میزبانوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے بارے میں مزاحیہ تبصروں اور طنز میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے، اگرچہ ایف سی سی کے چیئرمین کی جانب سے دباؤ اور صدر کی طرف سے انہیں برطرف کرنے کے بار بار مطالبات سامنے آئے ہیں۔