کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ فلوٹیلا کارکنوں کی زخمی حالت میں ترکی آمد، اسرائیلی حراستی مراکز میں جنسی تشدد کا بھی انکشاف،جسموں پر نیل، ٹوٹی ہڈیاںاورمبینہ انجکشن لگائے جانے کے دعوے ،کارکنوں نے تفصیلات بیان کردیں ۔ متعدد افراد کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں،آسٹریلوی فلمسازجولیٹ لامونٹ،محدود خوراک اور پانی دیا گیا، اطالوی صحافی ،غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے استنبول پہنچنے والے کارکنوں میں سے بیشتر کی انتہائی خراب حالت میں ترکیے پہنچے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی تشدد کے باعث فلوٹیلا ارکان کے جسموں پر نیل پڑگئے، کئی افراد چلنے کے قابل نہیں تھے