• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان، یورپی بے یقینی بڑھ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا پولینڈ میں مزید 5ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان، یورپی بے یقینی بڑھ گئی۔ ٹرمپ نے پولش صدر کی حمایت کو تعیناتی کی وجہ قرار دیدیا،نیٹو اتحادی امریکی مسلسل بدلتے رخ سے پریشان،جرمنی سے فوج میں کمی اور نئی تعیناتی نے سوالات کھڑے کر دیے،یورپ دفاعی حکمتِ عملی پرالجھن کا شکارہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ میں مزید 5 ہزار امریکی فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد یورپی اتحادیوں میں امریکی دفاعی پالیسی کے حوالے سے بے یقینی مزید بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید