• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 خلیجی ممالک کے ساتھ برطانیہ کا 13 کھرب روپے کا تجارتی معاہدہ

لندن (نیوز ڈیسک)6خلیجی ممالک کے ساتھ برطانیہ کا 13کھرب روپے کا تجارتی معاہدہ، تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے 6خلیجی ممالک کی تنظیم (GCC) کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا آزادانہ تجارتی معاہدہ طے کیا ہے،اس معاہدے کے تحت برطانوی معیشت کو سالانہ لگ بھگ £3.7 ارب (تقریباً 13 کھرب 30 ارب روپے) کا فائدہ پہنچے گا۔اس تاریخی تجارتی معاہدے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (UAE)، قطر، کویت، اومان اور بحرین شامل ہیں،معاہدے کا نفاذ ہوتے ہی برطانوی برآمدات کو فائدہ ہوگا اوربرآمدات پر لگنے والے ٹیکسز میں سے تقریباً £580 ملین (تقریباً 208 ارب روپے) سالانہ ڈیوٹیز ختم ہو جائیں گی۔

دنیا بھر سے سے مزید