کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے باعث امبانی کے 4ارب ڈالر جیو آئی پی او کو رکاوٹوں کا سامنا ، شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ متاثر، ریلائنس انڈسٹریز نے تیاریوں کی رفتار سست کر دی۔ آئی پی او کا حتمی وقت ابھی طے نہ ہو سکا،مارکیٹ اتار چڑھاؤ نے خدشات میں اضافہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل کمپنی جیو پلیٹ فارمز کے تقریباً 4 ارب ڈالر کے ممکنہ ابتدائی عوامی حصص کے اجرا (آئی پی او) کو ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی عالمی جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔