بغداد( نیوز ڈیسک) عراقی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کرد سیاست دان نزار عامی کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا جو گزشتہ نومبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد بڑی حد تک رسمی کردار ہے۔58 سالہ نزار عامی سابق وزیر ماحولیات ہیں اور 2024 سے بغداد میں پیٹریاٹک یونین آف کردستان (PUK) کے سربراہ ہیں۔عراق اب ایسے وزیراعظم کا انتخاب کرنے والا ہے جو ایک حساس انتخاب ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں دھمکی دی تھی کہ اگر سابق وزیر اعظم نوری المالکی کو کابینہ کیلئے نامزد کیا گیا تو امریکہ تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک عراق کی حمایت نہیں کرے گا۔