کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ہونے لگیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ و خارجہ پالیسی سے متعلق کابینہ و فوجی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان پر ذہنی طور پر غیر مستحکم ہونے کا بھی الزام ہے۔
جان کیری، ٹکر کارلسن و دیگر رہنماؤں کی جانب سے امریکی صدر پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے امریکی سیاست میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کے دور کی تیاری خاموشی سے شروع ہوچکی ہے۔
آئی پیپر کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اندرونی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں اور ان کی اپنی ہی سیاسی تحریک ’مگا‘ میں تقسیم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بعض حلقوں میں امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت انہیں عہدے سے ہٹانے پر بھی بحث ہو رہی ہے، تاہم اسے عملی طور پر انتہائی مشکل قرار دیا جا رہا ہے۔