لندن( اے ایف پی)برطانیہ نے ہفتے کے روز عندیہ دیا ہے کہ وہ چاغوس جزائر کو ماریشس کے حوالے کرنے کا منصوبہ فی الحال مؤخر کر رہا ہے حالانکہ اس کی واپسی کا فیصلہ عالمی عدالت انصاف نے دیا تھا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے پر سخت تنقید کی۔ یہ جزائر بحرِ ہند میں واقع ہیں اور ان میں شامل اہم جزیرہ ڈیگو گارشیا امریکی و برطانوی مشترکہ فوجی اڈے کی میزبانی کرتا ہے، جو خطے میں ایک نہایت اہم اسٹریٹجک مرکز سمجھا جاتا ہے۔برطانیہ نے گزشتہ سال ماریشس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت وہ چاغوس جزائر واپس کرے گا اور ڈیگو گارشیا کو 100 سال کے لیے لیز پر حاصل کرے گا۔ وزیراعظم کیر اسٹارمر کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ:"ہم ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ یہ معاہدہ صرف اسی صورت میں آگے بڑھے گا جب اسے امریکی حمایت حاصل ہو۔