• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف انتہائی غیر معمولی لوگ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی قیادت خصوصاً فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسلام آباد ملاقات کے بارے میں وینس، وٹکوف اور کشنر نے مکمل آگاہ کر دیا، ملاقات مہربان اور باصلاحیت فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوئی، دونوں انتہائی غیر معمولی لوگ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ملاقات علی الاصبح شروع ہوئی اور تقریباً 20 گھنٹے جاری رہی، میں بہت تفصیل میں جا سکتا ہوں اور جو کچھ حاصل ہوا اس پر بہت بات کر سکتا ہوں، ایک چیز جو اہم ہے کہ ایران جوہری خواہش ترک کرنے کے لیے راضی نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ نکات جن پر اتفاق ہوا، کئی طریقوں سے ہمارے لیے فوجی آپریشنز جاری رکھنے سے بہتر ہیں، وہ نکات ایسے نہیں کہ جن پر جوہری طاقت غیر مستحکم لوگوں کے ہاتھوں میں دینے کی اجازت دی جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے تینوں نمائندے غیر متوقع طور پر ایرانی نمائندوں کے ساتھ بہت دوستانہ اور با احترام ہوگئے، ایرانی مذاکرات کار واحد اور سب سے اہم مسئلے پر بہت غیر لچکدار رہے، میں کئی سالوں سے کہہ رہا ہوں کی ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید