ایران سے جنگ میں اسرائیل کے 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد خرچ ہوگئے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ کے مطابق ایران سے جنگ پر سرکاری بجٹ سے تقریباً ساڑھے 11 ارب امریکی ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 11 ارب 52 کروڑ ڈالر کے سرکاری اخراجات آئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ان میں 7 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد دفاعی اخراجات ہیں، یہ ابتدائی تخمینہ ہے اور اسے پہلے ہی 2026ء کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔