• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا گوردوارہ سوچا سودا فاروق آباد کا دورہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وساکھی میلہ کی تقریبات کے سلسلے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے گزشتہ روز گوردوارہ سوچا سودا فاروق آباد کا دورہ کیاجہاں انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔بعد ازاں سکھ یاتری حسن ابدال روانہ ہو گئے جہاں وہ گوردوارہ پنجہ صاحب میں وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کے مطابق وساکھی میلہ کے موقع پر بھارت سے ائے سکھ یا دریا کے لیے سکیورٹی کے خصوصی طور پر انتظامات کیے گئے ہیں متروکہ وقت بلاک بورڈ انتظامیہ ضلع حکومت کے ساتھ مل کر یاتریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہےوساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو حسن ابدال میں گوردوارہ پنجہ صاحب میں منعقد ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی تقریب میں صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان، مختلف ممالک کے سفیر اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور محبت کرنے والا ملک ہے اور یہاں کے عوام کے ساتھ ان کا دلی رشتہ ہے۔ انہوں نے وساکھی میلہ کے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید