• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلی کا عوام کو LDP کی صورت میں تاریخی ترقیاتی پیکج ،خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی صورت میں تاریخی ترقیاتی پیکج دیا ہے-لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام حکومت پنجاب کا تاریخ کا سب سے بڑا شہری ترقیاتی منصوبہ ہے-وزیر اعلی پنجاب کا ویژن اس پروگرام سے لاہور شہر کی بنیادی سہولیات کو جدید اور شہری زندگی کو بہتر کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاون ہال میںشالیمار، واہگہ اور عزیز بھٹی ٹاونز کے چئیرمین اور وائس چیئرمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک وحید ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ایم ڈی واسا غفران احمد، عرفان کاٹھیا، اے ڈی سی(ایف اینڈ پی) ایم سی ایل، نیسپاک اور واسا کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 1 اور 2 کے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیاگیا۔
لاہور سے مزید