• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے علاقے کے مشہور اور بدنام زمانہ منشیات فروش محمد فیاض کو گرفتار کر لیا۔ایس پی صدر کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 40 گرام سے زائد آئس (منشیات) برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں، خصوصاً یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اطراف منشیات فروخت کرتا تھا۔
لاہور سے مزید