لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے سعودی عرب کا دفاع در اصل حرمین الشریفین کا دفاع ہے۔ تمام اسلامی ممالک ہمارے لئے بہت محترم اور ضروری ہیں ۔ سب کا دفاع اور اتحاد وقت کی آواز ہے مگر ہمارے دینی اور ایمانی مراکز بیت اللہ شریف اور روضہ رسول پاک صرف سعودی عرب میں ہیں اس لئے روئے زمین پر جو فضیلت ،عظمت اور اہمیت اس ارضِ پاک کو ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔