لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے راجن پور کچہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے جوانوں کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں محکمہ پولیس کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 2016ء میں آج ہی کے دن راجن پور کچہ آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ سے مقابلے میں پنجاب پولیس کے 6 افسران و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں ایک سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 4 کانسٹیبلز شامل تھے.