• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصل جنرل کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر سے ملاقات

لاہور(خبرنگار)چین کے قونصل جنرل لاہور، مسٹر سن یان نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی ۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، ڈائریکٹرپنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ڈاکٹرثوبیہ خرم ، خزانہ دار تسنیم کامران و دیگر نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور سے مزید