• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کے لیے بہترین سکیورٹی انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو فیلڈ میں متحرک رہ کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے گی
لاہور سے مزید