لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق پی ایچ اے لاہوراور نجی سکول کے باہمی تعاون سے علامہ اقبال ایئرپورٹ رنگ روڈ کے علاقہ میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت 2 ہزار پودے لگا دیئے گئے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ڈائریکٹر زون عبداللہ چیمہ، انکی ٹیم اور نجی سکول کے بچوں اور بچیوں نے بڑے جوش و خروش سے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور رنگ روڈ کے اطراف میں 2000 سے زائد پودے لگائے جن میں پھلدار اور سایہ دار درخت بشمول پلکن، جامن، انار، کچنار، سکھ چین اور نیم کے پودے لگائے۔