اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر )ایف بی آر میں پاکستان کسٹم گریڈ 16کے انسپکٹر کسٹم محمد زکریا سروس رولز کی خلاف ورزی پر ملازمت سے معطل، فرخ شہباز کوبدانتظامی اور نااہلی کے الزمات ثابت ہونے پر 2سال کے انکرییمنٹ روکنے کی سزا کسٹم انسپکٹر عمران فرید کی ملازمت سے برطرفی کی سز ا ختم ، 3سال کےلیے نچلے پے سکیل میں تنزلی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد زکریا کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ گڈانی میں تعینات تھے جنہیں فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔