واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکہ اور انڈونیشیا نے دفاعی اور فوجی تعلقات کو اب ایک اعلیٰ سطح کی تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرتے ہوئے ’ڈیفنس کوآپریشن پارٹنرشپ ‘کے قیام کا اعلان کیا ہے۔پیر کو پنٹاگون میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اپنے تعلقات کو ایک بڑے دفاعی تعاون میں شراکت داری (MDCP) تک لے جا رہے ہیں۔