• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں ہے، ہیلری کلنٹن

واشنگٹن (جنگ نیوز) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات کے بعد امریکا ایک “انتہائی کمزور پوزیشن” میں آچکا ہے اور اس نے اپنی سفارتی برتری کھو دی ہے۔ انہوں نے مذاکراتی ٹیم میں صدر کے داماد جیرڈ کمشنر اور مشرق وسطی کیلیے خصوصی نمائندہ اسٹییوسٹکسف کی مذاکراتی ٹیم میں شمولیت پر بھی تنقید کی تفصیلات کے مطا بق ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کمریکا کو اس وقت ایران پر دباؤ ڈالنے والی قوت ہونا چاہیے تھا، مگر اب صورتحال اس کے برعکس ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق:“امریکا اب کمزور ہے اور اس نے اپنی لیوریج اور پہل کھو دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید