• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات کیلئے بہترین سفارتکاری کی: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے بہترین سفارتکاری کی۔

منصورہ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر چین اور روس اپنا کردار ادا کریں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سعودی عرب نے جنگ میں تحمل کا مظاہرہ کیا جو قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں صرف 12 روپے لیٹر کی کمی افسوسناک ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ وہ پیٹرول اور لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مسلسل تیسرے سال گندم کے معاملے پر دھوکا دے رہی ہے۔

حافظ نعیم نے کہا ہے کہ 4 سڑکیں اور 5 باغ دکھا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ گڈ گورننس کا جھوٹ پاش پاش ہوتا نظر آرہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید