• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول اوقات میں ہیوی ٹریفک کاشہرمیں داخلہ بند ہوگا ،SSP ٹریفک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہا ہے کہ سکول کے اوقات میں ہیوی ٹریفک ، واٹر ٹینکر اور ڈمپر گاڑیوں کا داخلہ شہر میں مکمل بند ہوگا کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی ہوگی ڈرائیور گاڑیاں چلاتے وقت ایچ ٹی وی لائسنس ہمراہ رکھیںاور تیز رفتاری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈمپر اور واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدور اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال حسن کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی کوشش ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ سکول کے اوقات میں شہر میں ڈمپرز بڑی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کا داخلہ بند ہوگا جو بھی کم عمر ڈرائیور خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلائے گا اس کی گاڑی ضبط کرلی جائے گی اس کے علاوہ تمام ڈرائیورزایچ ٹی وی لائسنس اپنے ہمراہ رکھیںاور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تیز رفتاری کے خلاف بھی موثر کارروائیاں کی جائیں گی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر ڈمپر اور واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ٹریفک پولیس کے ساتھ ہونے والے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ سے مزید