کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اختر کھیتران نے کہا ہے کہ تعلیم کی بدولت ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں اساتذہ بچوں کو دلجمعی اور محنت سے زیور تعلیم سے آراستہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ سپیشل ہائر سیکنڈری سکول کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پروائس پرنسپل شفیق الرحمن خلجی نے ان کو بریفنگ دی ڈائریکٹر نے اسپیشل پرائمری سکول شالدرہ کاسی پرائمری سکول اور کاسی پرائمری سکول کا بھی تفصیلی دورہ کیا محمد اختر کھیتران نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے طلبہ محنت و لگن سے علم حاصل کریں۔