• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سکھوں کا دوسرا نہیں بلکہ "پہلا گھر" ہے، رمیش سنگھ اروڑہ

​لاہور(خبرنگار)گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں 327ویں عالمی وساکھی میلے کی مرکزی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف تھے، جبکہ صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین ای ٹی پی بی قمر الزماں، سیکرٹری عثمان علی خان، کینیڈا اور اقوام متحدہ کے سفیروں سمیت عالمی وفود اور بھارت سے آئے 2200 سے زائد یاتریوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ​صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے کلیدی خطاب میں دنیا بھر سے آئے یاتریوں کو "جی آیاں نوں" کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکھوں کا دوسرا نہیں بلکہ "پہلا گھر" ہے کیونکہ سکھ مت کا آغاز اسی پاک دھرتی سے ہوا۔
لاہور سے مزید