لاہور (نیوز رپورٹر) ناظمہ اعلی اسلامی جمعیت طالبات پاکستان حلیمہ سعدیہ نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام خصوصاً طلبہ و طالبات کے ساتھ ظلم ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ان پاکستانی طالبات کو تعلیم سے محروم کرنے کا باعث بنے گا جو پہلے ہی مہنگی تعلیم اور عدم سہولیات کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر کے پنجاب اور کشمیر میں تعلیمی اداروں کو ہفتے میں دو روز بند کر دینا حکومت کی بدانتظامی اور تعلیم دشمنی کی نشانی ہے۔