• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران کا پاکستان پر اعتماد قابل فخر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سیہون شریف (نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کا پاکستان پر اعتماد قابلِ فخر ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کے لیے پاکستان آئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں بھی قیمتیں بڑھی ہیں کیونکہ پاکستان تیل درآمد کرتا ہے، اگر مقامی سطح پر سستا فروخت کیا جائے تو حکومتی قرض میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبوں کی مشاورت سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سبسڈی دی جا رہی ہے، موٹرسائیکل مالکان کو ماہانہ دو ہزار روپے دیے جا رہے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی مفت رجسٹریشن کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے ٹرانسپورٹرز سے بات چیت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر غریب عوام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید