کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہداء نے ساحلی علاقوں کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وزیر داخلہ نے کوسٹ گارڈز کو کراچی سے عراق تک فیری سروس چلانے کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا فیری سروس چلنے سے زائرین کو عراق جانے میں بہت سہولت ملے گی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوسٹ گارڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے کراچی سے عراق تک فیری چلانے کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فیری چلنے سے زائرین کو عراق جانے میں بہت سہولت ملے گی،محسن نقوی نے انسداد منشیات و انسداد اسمگلنگ کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اسمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں۔