• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت، ایک ایک پائی کا حساب دینا ہماری ذمہ داری، وزیراعظم

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوائسنگ کےدھندے میں مرتکب( ملوث ) تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز تر کی جائے،ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے، اسکی حفاظت ہمارا فرض اور ایک ایک پائی کا حساب دینا ذمہ داری ہے ، فنا نشل ما نیٹرنگ یونٹ( FMU) کو فعال ادارہ بنایا جائے، 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوایسنگ کامکروہ دھندا چلتا رہا اور متعلقہ ادارے اپنے فرائض سے مسلسل غافل رہے، دھندے میں مرتکب تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی تیز تر کی جائے۔وزیر اعظم نے یہ ہدایت بدھ کے روز اپنی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر بلائے گئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔ اجلاس کو اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید