• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، روس نے چین کو توانائی کی کمی پوری کرنیکی پیشکش کر دی

ماسکو (اے ایف پی ) ایران جنگ بحران کے باعث روس نے چین کو توانائی کی کمی پوری کرنے کی پیشکش کر دی۔روسی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں بیجنگ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں ،صدر پوتن جلد چین کا دورہ کرینگے ۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کی توانائی کی کمی پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز میں شپنگ پر امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازع کے باعث دباؤ بڑھ گیا ہے۔لاوروف نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ روس بلاشبہ ان ممالک کو توانائی کی سپلائی میں کمی پوری کر سکتا ہے جو اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید