• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل نہ رہ سکا۔ شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی پی ایس او پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان کی شناخت 18 سالہ دانش ولد عبدالرحمان اور 20 سالہ مبشر کے ناموں سے ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید