• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل فاروقی کی اہلیہ بازیاب، والدین کے ساتھ جانے کی اجازت

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے حبس بے جا کی درخواست نمٹاتے ہوئےجمیل فاروقی کی اہلیہ کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ قبل ازیں جمیل فاروقی کی اہلیہ عائشہ مسرت نے عدالت میں بیان دیا کہ میں دو ماہ سے اپنے خاوند کے ساتھ ہوں، مجھے اپنے والدین سے ملنے کی اجازت نہیں تھی، جمیل فاروقی مجھ پر مستقل وحشیانہ طریقے سے ٹارچر کر رہا تھا، میں عاقل بالغ اور اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں، میں اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔
اسلام آباد سے مزید