راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے چار الگ الگ پولیس مقابلوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ گاڑی، موٹر سائیکلیں، منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،پولیس ترجمان کے مطابق تین مختلف تھانوں کی حدود میں چار پولیس مقابلے پیش آئے، جہاں ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں چار خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ گاڑی، تین مسروقہ موٹر سائیکلیں، بھاری مقدار میں منشیات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔