• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں گندم کی قیمت6 ہزار اور15کلو پرائیویٹ آٹا کی قیمت 2660روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد  میں پیر 23نومبر کو گندم کی قیمت چھ ہزار اور پندرہ کلو پرائیویٹ آٹا کی قیمت 2660روپے تک پہنچ گئی ، تاہم درآمدی گندم کی آمد کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ پشاور میں 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 300 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار روپے جبکہ مکس آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کراچی میں چکی کا آٹا 200 سے 210 روپے فی کلو جبکہ فائن آٹا 190 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید