راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت وادی سون میں ادرک کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے قرعہ اندازی ہوئی۔ قرعہ اندازی میں 3کاشتکار منتخب ہوئے جبکہ دیگر 4کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر رمضان انصر ڈائریکٹر سنٹر آف ایکسی لینس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ چکوال نے کی۔ قرعہ اندازی کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عابد محمود چیف ایگزیکٹو پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ لاہور تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ادرک کی کاشت کیلئے 32لاکھ 90 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جاری ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عابد محمود چیف ایگزیکٹو پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ لاہور نے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت خوش نصیب امیدواروں کوادرک کی کاشت کیلیے ایوارڈ لیٹرز اور فی ایکڑ 3.29ملین روپے سبسڈی کی رقم تقسیم کی۔