• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد جدہ 13 گھنٹے، لاہور کراچی کی پروازوں میں 11 گھنٹے تک تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )ملک بھر سے 454 پروازیں آپریٹ کی گئیں، انتظامی وجوہات کی بنا پر 82منسوخ یا نان آپریشنل رہیں جبکہ 63 پروازوں میں تاخیر ہوئی جن میں اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 841 لگ بھگ 13 گھنٹے کی تاخیر سے صبح سوا 5 بجے روانہ ہوئی جبکہ لاہور کراچی کی پرواز پی اے 400 میں 11 گھنٹے پی اے 401 میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی 144 اسلام آباد 126 لاہور 102 ملتان 28 پشاور 16 سیالکوٹ 18 فیصل اباد 6اور کوئٹہ سے 14پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ کراچی 26 لاہور 21 اسلام اباد 19 ملتان 2 پشاور 4 اور کوئٹہ کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی 10 لاہور 24اسلام آباد 16 ملتان 9 پشاور کی 2 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید