اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ ابپارہ کی حدود میں زیر حراست اشتہاری ملزم شیر علی پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران زخمی،ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ کوہسار پولیس زیر حراست ملزم کے انکشاف و نشاندھی پر برآمدگی کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ شکر پڑیاں کے نزدیک چھپے مسلح ساتھی ملزمان نے زیرحراست اشتہاری ملزم کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے زیر حراست اشتہاری ملزم شیر علی زخمی ہو گیا ۔