کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی انشورنس محتسب پاکستان ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے طرز حکمرانی کے تناظر میں عوام اب شفاف، بروقت اور آسان رسائی رکھنے والے ازالہ جاتی نظام کی توقع رکھتے ہیں، اور محتسب ادارے عوام اور انتظامیہ کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔خصوصی نوعیت کے محتسب ادارے، خصوصاً انشورنس جیسے شعبوں میں جہاں تنازعات اکثر ذاتی اور مالی مشکلات کے دوران جنم لیتے ہیں، تیز رفتار اور کم لاگت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی انشورنس محتسب پاکستان ممتاز علی شاہ نے ایشین امبڈزمین ایسوسی ایشن (AOA) کے تعارفی اجلاس اور ویبینار میں شرکت کی جو کہ صدر اے او اے کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وفاقی محتسب پاکستان، نوید کامران بلوچ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔