• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ، 2025 تک 38000 سے زائد خواتین اور بچیاں شہید ہوئیں، اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی)اسرائیلی فوج نے اکتوبر2023 سے د سمبر 2025 تک غزہ میں 38000سےزائدخواتین اوربچیوں کوشہید کیاجن میں 16000بچیاں اور 22000خواتین شامل ہیں، اس دوران 11000خواتین عمر بھر کیلئےمعذور ،10لاکھ نقل مکانی پرمجبور،8لاکھ کوخوراک کی شدید قلت درپیش ہے۔ جنیوا میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ’یو این ویمن ‘کی ترجمان صوفیہ کالٹورپ نے بتایا کہ اسرائیل فوج کےہاتھوںشہیدخواتین میں16000بچیاںاور22000خواتین شامل ہیں۔ جس کا مطلب ہے صہیونی فوج نے روزانہ اوسطاً 47خواتین اور بچیوں کوقتل کیا ۔ادارے کےمطابق کئی لاشیں اب بھی ملبےتلے دبی ہوئی ہیں اوراصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔کالٹورپ کےمطابق اسرائیلی بمباری اورز مینی کارروائیوںمیں 11000 خواتین اور بچیاں عمر بھر کیلئے معذوری کا شکارہوئیں، ہزاروں خواتین نے شوہر کھو دیئے اور وہ کسی آمدنی یا سہارے کے بغیر اپنے خاندان پالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید