اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ19کے معطل افسر امان اللہ ورک کو ملازمت پر واپس بحال کر دیاگیا ، انہیں8اپریل کو ملازمت سے معطل کیاگیا تھا تاہم 14اپریل کو بحالی کانوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ،علاوہ ازیں ایف بی آر کےان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر توقیراحمد میمن نے بطور ممبر ایف بی آر ہیڈکوارٹر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،گریڈ 20کے افسر محمد انور نےبطور چیف آئی آر آپریشن ونگ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، مذکورہ افسران کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔