کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی کی ایک اور نئی آنے والی دلکش پیشکش ڈرامہ سیریل ”شیدائی“ کا احساسات اور جذبات سے بھر پور ”او ایس ٹی“ ریلیز کردیا گیا ہے جس نے منظر عام پر آتے ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ مشہد شہریار اور محسن خان کے لیئرکس کو مشہد شہریار نے اپنی سریلی آوازمیں گایا اور کمپوز کیا ہے۔ ڈرامے میں اداکار فیروز خان اور سحر ہاشمی مرکزی کرداروں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی پیشکش کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات علی فیضان جبکہ کہانی ثقلین عباس کی ہے۔ ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں بشریٰ انصاری، محمود اسلم، توثیق حیدر اور زینب قیوم سمیت دیگر معروف فنکار شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”شیدائی“ بدھ 22 اپریل کو ”جیوٹی وی“ کے اسکرین کی زینت بنے گا۔