• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ کے خلاف مخاصمانہ بیان بازی قابل مذمت ہے۔امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہاہےکہ بلوچستان بار کونسل کے نام کو استعمال کرتے ہوئے فرد واحد اپنی انا کی تسکین کیلئے مخصوص مراعات یافتہ و اشرافیہ کے تحفظ کی خاطر سرگرم گروہ کی جانب سے عدالت عالیہ بلوچستان کے خلاف معاندانہ و مخاصمانہ بیان بازی قابل مذمت ہے اس گروہ کے اندر اتنی جرات نہیں کہ وہ آٹھ رکنی بلوچستان بار کونسل کا اجلاس بلاکر باقاعدہ قواعد کی پابندی کرتے ہوئے کاروائی کو مرتب کرکے فیصلے کرسکیں فرد واحد بنی بنائے آوردہ مندرجات کی کاپی پیسٹ کے نقل جوئ کو جب اداروں کے اوپر تھوپیں گے اور پرانی تاریخوں میں اندراجات کرکے کارروائی کو بار کونسل سے منسوب کریں گے تو متاثرہ اپوزیشن ممبران بار کونسل کا قانونی و اخلاقی حق ہے کہ وہ اس کو عدالت میں چیلنج کرے۔وکیل قانون کا محافظ و آفیسر آف کورٹ ہوتا ہے اس کو عدالتی کاروائیوں کے خلاف عدالت سے ماوراء راستہ اختیار کرنا زیب نہیں دیتا۔
کوئٹہ سے مزید